26 ستمبر 2016 - 11:32
عراق میں ترک فوج کی موجودگی کا مقصد اس ملک کی تقسیم ہے: عراقی حکام

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ عراق میں ترکی کے فوجیوں کی موجودگی کا مقصد اس ملک کو تقسیم کرنا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی پارلیمنٹ میں دفاع اور سلامتی کمیشن کے رکن موفق الربیعی نے ایک بیان جاری کرکے عراق کی تقسیم کے لئے ترکی کی نئی سازش سے پردہ اٹھایا ہے- موفق الربیعی نے ترکی کے عزائم کو آشکار کرتے ہوئے موصل کی آزادی کے لئے رضاکار فورس کے میدان میں آنے پرتاکید کی ہے-

درایں اثنا عراقی پارلیمنٹ میں حکومت قانون اتحاد کے نمائندے سلام المالکی نے اپنے ملک میں ترک فوجیوں کی موجودگی کو عراق کے داخلی امور میں کھلی مداخلت اوراقتداراعلی کی واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے- سلام المالکی نے کہا کہ ترکی کی جانب سے عراق سے نکلنے پر مبنی  بغداد حکومت اور عالمی برادری کے بار بار مطالبے کو کوئی اہمیت نہ دیے جانے سے ثابت ہوتا ہے کہ انقرہ، عراق کے سیاسی فریقوں کی ہم آہنگی سے اس ملک کی تقسیم کی سازش کررہا ہے-

عراقی صحافی اور قلم کار احمد السامرائی نے بھی کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ مشترکہ اہداف رکھنے والے سیاسی فریقوں کی صوبہ نینوا میں موجودگی، عراق کے اندر ترکی کے فوجیوں کے بھیجے جانے کا عامل ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲